اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے جنوبی صوبہ قندھار کے علاقے میوند میں طالبان نے ایک پولیس چوکی پر حملہ کیا جس میں ایک پولیس اہلکار سمیت چارعام شہری مارے گئے ، اس رپورٹ کے مطابق طالبان اور پولیس کے درمیان ہونے والی اس جھڑپ میں جو تقریبا دو گھنٹے تک جاری رہی پانچ طالبان مارے گئے ہیں ۔ واضح ہو کہ طالبان کے ترجمان قاری یوسف احمدی نے اعتراف کیا ہے کہ یہ حملہ طالبان نے ہی کیا ہے ۔
.......
/169